لاہور : ینگ ڈاکٹرز کی پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال دسویں روز بھی جاری ،اوپی ڈیز اوران ڈور بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال دسویں روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد اور رحیم یار خان کے اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے مریض اور ان کے اہل خانہ مشکلات سے دوچارہیں،دیہی علاقوں سے آنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔
فیصل آباد کے الائیڈ اور سول سمیت دیگر اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے جس کےباعث مریض اوران کے اہل خانہ مشکلات سے دوچارہیں۔
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہورہائی کورٹ میں ایک شہری کی جانب سے احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔