پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے ہائی کورٹ کے حکم پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے عدالتی حکم پر 29 روز بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ کل سے ان اور آؤٹ ڈور ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ عدالت نے کمیٹی تشکیل دی ہے جس سے توقعات ہیں، عدالت نے ایم ٹی آئی پر کارروائی روکنے کا کہا ہے، عدلیہ کے احکامات کے پیش نظر ہڑتال ختم کررہے ہیں۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹر سلمان چوہدری نے کارڈیالوجی اسپتال لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں انہیں طلب کیا گیا تھا، میڈیکل پروفیشن میں بھی عدلیہ نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر سلمان چوہدری کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس جواد احسن نے ہمارے مطالبات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس جواد احسن نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں جی ایچ اے کے نمائندگان اپنی سفارشات پیش کریں گے۔

ڈاکٹر سلمان چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے پیش نطر جی ایچ اے نے ہڑتال موخر کی ہے۔

واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی 29 روز سے جاری ہڑتال کے سبب لاہور میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں