سکھر: سندھ کے شہر پنو عاقل میں نوجوان شادی نہ کروانے پر احتجاجاً کھمبے پر چڑھ گیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر پنو عاقل کے قریب نوجوان حنیف دستی شادی نہ کروانے پر احتجاجاً بجلی کے پول پر چڑھ پولیس نے نوجوان کو کھمبے سے اتار کر حراست میں لے لیا۔
کھمبے پر چڑھنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ بھائی مجھے شادی کرنے نہیں دے رہے ہیں۔
- Advertisement -
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کھمبے پر چڑھنے والا شخص پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہے، دوسری شادی کرنے کا خواہشمند حنیف تین بچوں کا باپ ہے۔
واضح رہے کہ نوجوان نے بجلی کے پول پر چڑھ کر شادی کروانے کا مطالبہ کیا تھا، گاؤں کے لوگوں کی کوششوں سے اسے پول سے اتارا گیا تھا۔
بعدازاں پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا تھا۔