فیصل آباد: پتنگ کی قاتل ڈور ایک اور وار کر گئی، 21 سال کا ایک نوجوان گلے پر ڈور پھرنے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے رحمانیہ روڈ پر گلے پر ڈور پھرنے سے اکیس سال کا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
[bs-quote quote=”کیمیکل ڈور سے جاں بحق ہونے والا وقاص تھرڈ ایئر کا طالب علم تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ہرچرن پورہ کا رہائشی وقاص موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اڑتی پتنگ کی ڈور کی زد میں آ گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کیمیکل ڈور سے جاں بحق ہونے والا وقاص تھرڈ ایئر کا طالب علم تھا، نوجوان کو زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے فیصل آباد میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کے نوٹس کے بعد CPO فیصل آباد نے رپورٹ پیش کر دی۔
رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں اب تک پتنگ بازوں کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1077 مقدمات درج کر کے 1103 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
خیال رہے کہ حکومتِ پنجاب نے پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، آئے دن خطرناک ڈور کے باعث بچے اور نوجوانوں کی اموات واقع ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے‘ عثمان بزدار
پولیس کی جانب سے آئے روز پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے، تاہم پابندی اور پولیس ریڈز کے با وجود صوبے بھر میں پتنگ بازی عروج پر ہے۔