تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمان: نوجوان کو 2 بچوں کو ڈوبنے سے بچانے کا انعام مل گیا

عمان کے دارالحکومت مسقط میں دو بچوں کو ڈوبنے سے بچانے پر بہادر شہری معید بن سعید کو سول ڈیفنس نے اعزاز سے نوازا ہے۔

ٹائمز آف عمان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سول سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر سلیم بن یحییٰ الحنائی نے مسقط گورنری میں دو بچوں کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے شہری معید بن سعید بن مہاد الماشانی کے جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے اسے اعزاز سے نوازا۔

پبلک اتھارٹی فار سول ڈیفنس اینڈ ایمبولینس کی جانب سے اس حوالے سے ایک آن لائن بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں مسقط گورنری میں العزائیبہ ساحل پر سمندر میں دو ڈوبنے والے بچوں کو بچانے پر نوجوان شہری معید بن سعید بن مہاد المعثانی کو سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر سلیم بن یحییٰ الحنائی نے اعزاز سے نوازا۔

اس موقع پر بریگیڈیئر نے دونوں بچوں کی زندگیاں بچانے پر نوجوان کے جرات مندانہ اقدام کی تعریف کی اور عوام میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالے بغیر دوسروں کی مدد فراہم کرنے کی اہمیت اجاگر کیصحیح طریقے سے بچانے کے لیے ان کے اچھے رویے کی تعریف کی اور جانوں کو خطرے میں ڈالے بغیر مدد فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کمیونٹی کے تمام افراد کو پیغام دیا کہ وہ مخصوص جگہوں پر تیراکی کرنے اور بچوں کو چہل قدمی کے دوران ان پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے محفوظ رہیں۔

Comments

- Advertisement -