تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

سگریٹ پھٹنے سے نوجوان کا چہرہ جھلس گیا، دانت ٹوٹ‌ گئے

ہواوے: برقی (الیکٹریکل) سگریٹ پینے کا شوق نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، سگریٹ پھٹنے کی وجہ سے نوجوان کے 6 دانت ٹوڑ گئے اور چہرہ بری طرح سے جھلس گیا۔

تفصیلات کے مطابق جدید دور میں نقصانات تمباکونوشی کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے سائنسی ماہرین نے تین سال قبل برقی (الیکٹریکل) سگریٹ تیار کی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات سامنے آئے۔

الیکٹریکل سگریٹ پینے والے افراد کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ چارجنگ کے معاملے میں محتاط رہے کیونکہ سگریٹ کی بیٹری پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے، سن 2014 میں پہلی الیکٹریکل سگریٹ دورانِ چارجنگ پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد متعدد شکایات موصول ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مددگار شے

ہواوے سے تعلق رکھنے والا 25 سالا نوجوان میٹ یاشمیت اتوار کے روز پرل سٹی کے ایک پارک میں شام کے وقت بیٹھا الیکٹریکل سگریٹ پی کررہا تھا کہ اس دوران دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے بعد وہ اوندھے منہ زمین پر گر گیا۔

دھماکے کی آواز سننے کے بعد پارک میں آئے ہوئے لوگ مذکورہ نوجوان کی جانب بھاگے اور انہوں نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمبولینس طلب کی۔

تصویر بچے اور کمزول دل والے افراد نہ دیکھیں

میٹ یاشمیت کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کا منہ بری طرح سے جھلس چکا اور دھماکے کی شدت سے اُس کے 6 دانت بھی ٹوٹ گئے۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ میں باسکٹ بال کھیلنے کے لیے پارک آیا تو اس دوران سگریٹ نکال کر پینا شروع کردی جس کے بعد دھماکے کی آواز آئی اور پھر میرے منہ سے خون نکلنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو اضافی چھٹیاں دینے کا اعلان

یاشمیت نے الیکٹریکل سگریٹ پینے والے نوجوانوں کو خبردار کرنے کے لیے اپنے زخمی چہرے کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے زخم پر 40 ٹانکے لگے ہوئے ہیں۔

مذکورہ نوجوان نے دیگر لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر آپ اپنی زندگیوں سے نہ کھیلیں اور فوری طور پر الیکٹریکل سگریٹ کا استعمال ترک کردیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -