ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

نوجوان نے ہم جماعت طالبہ کی ماں سے پسند کی شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان میں پیش آنے والے ایک انوکھے واقعے میں 32 سالہ نوجوان ایسامو ٹومیوکا نے اپنی سابق ہم جماعت کی 53 سالہ ماں میڈوری سے پسند شادی کرلی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میں غیر متوقع محبت کی کہانی اس وقت شروع ہوئی جب ایسامو اسکول میں پڑھ رہا تھا اور میڈوری اس کے کلاس فیلو کی ماں تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میڈوری، ایسامو میں 21 سال کا فرق ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایسامو کا کہنا تھا کہ اس نے پہلی بار میڈوری کو اسکول کی پیرنٹس ٹیچر میٹنگ میں دیکھا تھا اور اُس وقت ہی اُسے محسوس ہوا تھا کہ یہ خاتون بہت خوبصورت ہے۔

ان کی دوبارہ ملاقات 20 برس بعد ہوئی تو میڈوری کے سنجیدہ انداز اور مضبوط شخصیت نے ایسامو کو مزید متاثر کیا۔ اس بار اس نے فیصلہ کرلیا کہ شادی کروں تو میڈوری سے ہی کروں گا۔

رپورٹس کے مطابق میڈوری نے پہلی بار ایسامو کی محبت کو نظرانداز کیا کیونکہ انہیں اپنی عمر میں فرق کا خوف تھا۔ تاہم ایسامو کی مسلسل کوششوں سے آخرکار میڈوری نے حامی بھرلی۔

میڈوری کی بیٹی نے اس فیصلے کی حمایت کی تو اس نے اس محبت کو اپنانے کا فیصلہ کرلیا اور شادی کے لئے رضا مندی ظاہر کردی۔

ایک اور واقعے میں چین میں کمپنی نے ملازمین کو دھمکی دی ہے کہ اگر شادی نہ کی تو نوکری سے برطرف کردیا جائے گا۔

چین کے صوبے شانڈونگ میں واقع کمپنی نے سرکاری حکام کی توجہ اس وقت حاصل کرلی جب انہوں نے سنگل اور طلاق یافتہ ملازمین کو ستمبر کے آخر تک کنوارے رہنے کی صورت میں نوکری سے نکالنے کی دھمکی دے دی۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شانڈونگ کیمیکل گروپ کمپنی لمیٹڈ نے اپنے 1200 ملازمین کو ایک نوٹس جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ اچھی طرح سے کام کریں اور فیملی بنائیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 28 سے 58 سال کی عمر کے سنگل ملازمین بشمول طلاق یافتہ افراد رواں سال ستمبر کے آخر تک شادی کریں جو لوگ جون تک شادی نہیں کرسکے تو کمپنی جائزہ لے گی اور اگر وہ ستمبر کے آخر تک سنگل رہتے ہیں تو انہیں نکال دیا جائے گا۔

شادی کا سب سے طویل دورانیہ : معمر جوڑے کا نام گنیز بک میں شامل

جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی تو چینی سوشل میڈیا صارفین نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کئی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں