جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

سیلفی نے بھارت میں ایک اور جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : پستول کے ہمراہ سیلفی لینے کی کوشش کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے بھارتی نوجواں جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات  کے مطابق بھارتی پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ کے رہائشی 15 سالہ نوجوان والد کی پستول کے ہمراہ سیلفی لینے کی کوشش کے دوران اتفاقیہ چلنے والی گولی کا شکار ہوگیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق دو روز قبل طالب علم اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول سے کھیلنے لگا کہ پستول سے اتفاقیہ گولی چل گئی ۔ والد کے مطابق پستول کے ساتھ سیلفی لینے کے دوران اتفاقیہ گولی چل کراس کے سر میں لگی، اسپتال پہنچنے پرڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ جنوری میں ممبئی پولیس کی جانب سے شہر میں 16 خطرناک مقامات کی نشاندہی کر کے وہاں سیلفی لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فروری 2016 میں چنائے کے علاقے میں ریل گاڑی کے آگے سیلفی لینے کے شوق میں ایک نوجوان کی ہلاک ہوا تھا ۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق  کیرل میں جانوروں کے میلے کے دوران ہاتھی کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے نوجوان کو جان سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔

واضح رہے دنیا بھر میں خطرناک سیلفیاں لینے کی کوشش کے دوران متعدد ہلاکتوں  کےواقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں