جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پولیس موبائل کے ساتھ اداکاری، ٹک ٹاک ویڈیو نوجوان کو مہنگی پڑ سکتی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں پولیس اہل کار دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک کے مزے لینے لگے، پولیس موبائل میں باوردی اہل کاروں کی موجودگی میں گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر نوجوان کی پولیس موبائل میں ویڈیو وائرل ہو گئی، ویڈیو میں نوجوان کو گانے پر پولیس موبائل کے ساتھ اداکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

نوجوان نے پولیس موبائل کے ساتھ دو ویڈیوز بنائیں، جن میں نوجوان کے ساتھ موبائل میں باوردی اہل کار بھی دیکھے جا سکتے ہیں، ٹک ٹاک ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد پولیس اہل کار اور مذکورہ نوجوان کسی پریشانی میں مبتلا ہو سکتے ہیں، کیوں کہ پولیس اہل کار اور افسران کا ٹک ٹاک پر باوردی ویڈیوز بنانا خلاف ضابطہ ہے۔

پی آئی اے کی تین فضائی میزبان ٹک ٹاک ویڈیو پر بین الاقوامی فلائٹس سے گراونڈ

اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے میٹھادر میں پولیس موبائل میں ایک ماڈل نے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی، جس کے بعد ایس پی سٹی نے واقعے پر ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس او شبانہ جیلانی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

خیال رہے کہ سرکاری اداروں میں باوردی حالت میں اور ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز جیسی سرگرمیاں خلاف ضابطہ قرار دی جاتی ہیں، کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر پی آئی اے یونیفارم میں ملبوس فضائی میزبانوں کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس انتظامیہ نے ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے تینوں فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی فلائٹس سے گراونڈ کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں