منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ڈیڑھ کروڑ تاوان کے لیے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والا نوجوان بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ : ڈیڑھ کروڑتاوان کے لیے اغوا ہونے والے نوجوان کو بازیاب کرالیا گیا، لڑکی نے دوستی کے بہانے ٹریپ کر کے بلایا اور اغوا کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے ڈیڑھ کروڑ تاوان کے لیے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے نوجوان کو بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس نے مغوی فیضان کوسیالکوٹ سے بازیاب کروایا، سی پی او ایاز سلیم نے بتایا کہ لڑکی نے فیضان کو دوستی کے بہانے ٹریپ کر کے ڈسکہ کے قریب بلایا اور اغوا کرالیا۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے مغوی نوجوان کے والد سے بیٹے کی بازیابی کے لیے ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے 18 گھنٹے بعد نوجوان کو بازیاب کراکر ملزمہ ثوبیہ کو بھی سیالکوٹ سےگرفتارکرلیا، ملزمہ کے دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نےملزمہ اورساتھیوں کےخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں