تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

آئرلینڈ میں بھارتی نژاد خاتون اور بچوں کا لرزہ خیز قتل

ڈبلن: آئرلینڈ کے جنوبی شہر ڈبلن میں بھارتی نژاد 37 سالہ خاتون اور 2 بچوں کو قتل کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے میسور کی رہائشی 37 سالہ خاتون اور ان کے دو بچوں کے بہیمانہ قتل نے آئرلینڈ کے شہر جنوبی ڈبلن کے نواحی علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

اطلاعات کے مطابق آئرلینڈ کے نواحی علاقہ لیلی ولن کورٹ میں 37 سالہ سیما بانو سید، ان کی 11 سالہ بیٹی اسفیرہ رضا اور چھ سالہ بیٹا فیضان سید کو جمعہ 30 اکتوبر 2020 کو ان کے گھر ہی میں بے رحمی سے گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ملنے سے تقریباً پانچ دن قبل انہیں قتل کیا گیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتولین چند ماہ سے آئرلینڈ میں مقیم تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما کے شوہر سمیر سید شہر سے باہر تھے، جنہیں بعد میں اس واقعے کی اطلاع دی گئی۔

مقتولہ کے شوہر سمیر کرناٹک کے علاقے میسور سے تعلق رکھتے ہیں وہ ملازمت کی غرض سے آئرلینڈ میں مقیم تھے اور گزشتہ برس فروری میں ہی دبئی سے آئرلینڈ منتقل ہوئے تھے۔

آئرلینڈ میں ڈنڈرم گردہ اسٹیشن نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد قتل کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، آئرش پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ قتل پچھلے ہفتے ویک اینڈ کے دوران ہوا۔

مقتول خاتون سیما بانو سید کے پڑوسیوں نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ ان کے پڑوسی اور ان کے بچے گزشتہ کئی دنوں سے نظر نہیں آرہے ہیں جس کے بعد پولیس گھر پہنچی تو لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -