لاہور: ینگ نرسز ایوسی ایشن نے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کی دھمکی دے دی،
تفصیلات کے مطابق ینگ نرسز ایوسی ایشن کے عہدیداران نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پنجاب کو سروس اسٹریکچر سمیت تمام مسائل حل کرنے کے لیے چار روز کی مہلت دے دی۔
ایسوسی ایشن کے صدر کا کہناتھا کہ میل نرسنگ اسٹاف کو کئی سالوں سے مسائل کا سامنا ہے جن کی طرف توجہ مبذول کرانے کے باجود حکومت پنجاب حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر چار روز میں حکومتِ پنجاب نے اسٹاف کے رہائش، ہاسٹل اور سروس اسٹریکچرکے مسائل کو حل نہ کیا تو پیر سے پنجاب اسملبی کے باہر مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں : کسانوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا، 1 کسان جاں بحق
قبل ازیں پنجاب ٹیچرز یونین نے بھی تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف کفن پوش دھرنا دیا تھا جو دو روز بعد مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔