سگریٹ کے مضر صحت اثرات سے نوجوانوں کو بچانے کے لیے جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سگریٹ نوشی کرنے والے نوجوانوں کی شامت آگئی، 18 سال سے کم سگریٹ پینے والے نوجوانوں کو جرمانے کیے جائیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سگریٹ بیچنے والوں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جب کہ 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ آج سے 18سال سےکم عمر والےکو سگریٹ پینے پر جرمانہ ہو گا۔
ڈائریکٹرایکسائزاینڈٹیکسیشن بلال اعظم کے مطابق کم عمرافراد کو سگریٹ پینے پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ جرمانہ کرے گا، ہزار روپے سے1لاکھ تک جرمانہ کیاجائےگا۔
بلال اعظم نے کہا کہ کھلےسگریٹ فروخت کرنے پر بھی جرمانہ کیاجائےگا، اسکولز اور کالجز کے قریب سگریٹ فروخت کرنے پرمکمل پابندی ہوگی، ایکسائزڈیپارٹمنٹ کاعملہ تمام قوانین پرسختی سےعمل کرائے گا۔