بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کمسن ڈاکوؤں نے دکان لوٹ لی، دکاندار کو بھی زخمی کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد میں تین کمسن ڈاکوؤں ایک دکان کا صفایا کر دیا جب کہ مزاحمت پر دکاندار کو بھی زخمی کر دیا۔

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ملت روڈ پر ڈکیتی کی ایسی واردات ہوئی ہے جس میں تین کم عمر ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر نہ صرف ایک دکان لوٹ لی بلکہ مزاحمت کرنے پر پستول کا دستہ مار کر دکاندار کو بھی زخمی کر دیا۔

یہ نوعمر ڈاکو نقدی، موبائل فون اور گھی لوٹ کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

اس فوٹیج میں تین کم عمر ڈاکوؤں کو دکان میں گھس کر اسلحہ نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان میں ایک ڈاکو کاؤنٹر کی دراز کا صفایا کرتا ہے جب کہ دوسرا ڈاکو گھی کے کارٹن اٹھا کر باہر لے جاتا ہے۔

تھانہ ملت ٹاؤن کی پولیس نے متاثرہ دکاندار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں