تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی نوجوان کا کارنامہ: پینٹاگون کی ویب سائٹ پر بڑی خامی پکڑلی

ریاض : سعودی طالب علم امریک محکمہ دفاع کی ویب سائٹ میں سیکیورٹی خامیاں ڈھونڈ نکالیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے بارہویں جماعت کے طالب علم عبدالعزیز مسفر نے امریکی وزارت دفاع کی ویب سائٹ میں بڑی سیکیورٹی خامیوں کا پتہ لگایا ہے جس پر پینٹاگون حکام نے نوجوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

المسفر نے بتایا کہ بڑھنے لکھنے کا شوق ہے اور کرونا وبا کے دوران فرصت بہت زیادہ تھی تو ہیکنگ اور سیکیورٹی خامیوں سے متعلق تحقیق پر توجہ مرکوز کی اور اس دوران اتنا سیکھ گیا ہوں کہ سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں بہترین کام کرسکتا ہوں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل تین اور سعودی نوجوان پینٹاگون کی ویب سائٹ پر خامیوں ڈھونڈ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پینٹاگون نے اپنی ویب سائٹ ہیک کرنے کےلیے ہیکرز کی ضرورت کا اشتہار دیا تھا، تاکہ اپنی دفاعی صلاحیتوں کا پتہ لگا سکیں۔

ہیکرز کے لیے جو فارم ویب سائٹ پر ڈالا گیا تھا اس میں کہا گیا تھا ’اگر آپ کو ویب سائٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے خامیوں یا کمزوریوں کا معلوم ہے تو ہم جاننا چاہیں گے‘۔

Comments

- Advertisement -