14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

کراچی کی ٹینس کھلاڑی زینب اسلام آباد میں انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے تعلق رکھنے والی ٹینس کی کھلاڑی زینب علی نقوی اسلام آباد میں انتقال کرگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی زینب علی نقوی آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ کھیلنے اسلام آباد گئی تھیں جہاں وہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

ٹینس فیڈریشن کے مطابق زینب 12 فروری پیر کی رات میچ کھیل کر نہانے گئیں اور پھر دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔

- Advertisement -

نومنتخب ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی، سینیٹر سلیم سیف اللہ خان سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے انکے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زینب کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

ترجمان کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ زینب علی نانی کے ہمراہ میچز کے لیے کراچی سے اسلام آباد آئی تھیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دل کے دورے سے موت کا امکان ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زینب علی کے والدین قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔

واضح رہے کہ زینب علی نقوی کراچی ریجن کی ٹاپ کھلاڑی تھیں، انہوں نے کئی انعامات اپنے نام کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں