مصری میں ٹی وی ریموٹ پر جھگڑے پر چھوٹی بہن کو قتل کر دیا گیا۔
مقامی حکام نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ مصر کی قلیوبیہ گورنری کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیش آیا جہاں 16 سالہ بڑی بہن نے مبینہ طور پر ٹی وی ریمورٹ پر ہونے والے جھگڑے میں چھوٹی بہن کی جان لے لی۔
پولیس کو ایک لڑکی کی مشتبہ حالت میں لاش ملنے کی اطلاع ملی تو ایمرجنسی ٹیمیں جگہ پر پہنچیں اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کو ملنے والی اطلاع میں بتایا گیا کہ چھوٹی بہن کا مبینہ طور پر گلا گھونٹ دیا گیا تھا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ بہنوں کے درمیان جھگڑا بڑھ کر جسمانی تشدد کی شکل اختیار کر گیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بڑی بہن نے مبینہ طور پر اپنی بہن کا گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
سرکاری وکیل کے حکم کے مطابق بڑی بہن کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اسے چار دن کے لیے ریمانڈ پر رکھا گیا ہے۔