دبئی: مہاجر کیمپ میں پیدا ہونے والی شائستہ واعظ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں خواتین کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کے لیے سرگرم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مہاجر کیمپ میں پیدا ہونے والی شائستہ واعظ دنیا کی وہ کم عمر خاتون ہیں کہ جنہوں نے ایک انجن کے ایئرکرافٹ میں دنیا کا دورہ کیا۔
دبئی میں گذشتہ دنوں ویمن ایوی ایشن کانفرنس منعقد کی گئی جس میں شائستہ واعظ نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب بھی کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ سنگل ائیر کرافٹ میں دنیا کے دورے کا مقصد خواتین میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجیئرنگ اور میتھ کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم مردوں کے معاشرے میں اپنی جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اس شعبے ایس ٹی ای ایم میں خواتین کو ترقی کے بہت سے مواقع میسر ہیں، بس بات اس امر کی ہے کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں‘۔
شائستہ کا اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ایسے کئی لوگ موجودہ ہیں جو میرے کام سے متفق نہیں مگر میں وہی کروں گی جس سے میرا دل مطمئن ہوگا‘۔