اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے لواحقین کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تیمور کے لواحقین سڑکوں پر نکل آئے۔ مشتعل مظاہرین نے پرنسپل روڈ پر لاش رکھ کر شدید احتجاج کیا اور پولیس چوکی کو آگ لگا دی۔ فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی نہ روکنے پر اسلام آباد پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر ورثا مشتعل ہو کر سڑکوں پر آگئے۔ مظاہرین نے آئی جی پی روڈ پر لاش رکھ کر شدید احتجاج کیا اور پولیس چوکی کو بھی نذر آتش کردیا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو ان کے حوالے کیا جائے۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز کے مطابق تیمور کو سر پر گولی لگی تھی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں اشارے کے باوجود کار نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے گاڑی پر فائرنگ کر دی تھی جس کے باعث کار میں موجود نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

کار میں ایک لڑکی بھی موجود تھی جو خوش قسمتی سے محفوظ رہی۔

ہلاک ہونے والے لڑکے کا تعلق مردان سے تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ تیمور نشے میں تھا تاہم پوسٹ مارٹم ٹیم نے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے معاملہ دبانے کے لیے بغیر کارروائی لاش پمز اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوانے کی کوشش بھی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں