جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

نجی بینک کی ٹیم بچانے کے لیے یونس خان کی گورنر سندھ سے اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے نجی بینک کی ٹیم کو بچانے کے لیے گورنر سندھ محمد زبیر سے مدد کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کو اسٹارز کھلاڑی دینے والی نجی بینک کی ٹیم کو ختم کرنے کا فیصلہ گیا ہے، یہ اس سلسلے کی دوسری بری خبر ہے جب ایک اور نجی بینک اپنی کرکٹ ٹیم کو ختم کرنے جا رہا ہے۔

پاکستانی تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز یونس خان نے گورنر سندھ سے مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیم کو ختم نہیں ہونا چاہیے۔

اسٹائلش بلے باز کا کہنا تھا کہ نجی بینک کی ٹیم ختم ہونے سے ڈومیسٹک کرکٹ کو نقصان پہنچے گا جب کہ ٹیم ختم ہونے سے کرکٹرز بھی بے روزگار ہوجائیں گے۔

یونس خان نے ٹیم کو بچانے کی جدوجہد شروع کردی ہے، انھوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن کی فاتح ٹیم کو ختم کرنا سمجھ سے باہر ہے، ایسی ٹیم کو ختم نہیں ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ مذکورہ ٹیم کے ختم ہونے کے بعد یونس خان بے روزگار ہوجائیں گے، ان کے علاوہ عمر اکمل، سہیل خان اور صہیب مقصود کی نوکری بھی چلی جائے گی۔

نجی بینک کی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں حماد اعظم، شان مسعود، محمد نواز، رومان رئیس، محمد اصغر اور احسان عادل شامل ہیں، یونس خان کا کہنا تھا کہ اس ٹیم نے پاکستان کو اسٹار کھلاڑی دیے ہیں۔

یونس خان نے اپنے بارہ سالہ غیر ملکی مداح کا دل جیت لیا


یونس خان نے کہا کہ ملک میں ہاکی اور فٹ بال تو ہے نہیں، پاکستان کے پاس تو کرکٹ ہی ہے، نجی بینک کی ٹیم ختم ہونے سے کھلاڑیوں پر منفی اثر پڑے گا۔

خیال رہے کہ ان تمام کھلاڑیوں کے معاہدے آئندہ ماہ ختم ہو رہے ہیں، عید سے قبل نوکری ختم ہونے کے ممکنہ فیصلے سے کھلاڑی پریشان ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں