اتوار, جون 22, 2025
اشتہار

یونس خان قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سابق کپتان یونس خان کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یونس خان کو2022ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک بیٹنگ کوچ بنایا گیا ہے۔ یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیے تھے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی یونس خان بطور بیٹنگ کوچ ذمے داری نبھائیں گے اور 2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک بیٹنگ کوچ رہیں گے۔

دوسری جانب ارشد خان کو پاکستان ویمن ٹیم کے بولنگ کوچ تعینات کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جب یونس خان کی قومی ٹیم کے ساتھ مصروفیت نہیں ہوگی تو وہ ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں ذمےداریاں نبھائیں گے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے یونس خان بطور بیٹنگ کوچ اپنی ٹیم کی تربیت کریں گے، دورہ انگلینڈ میں انہوں نے بہترین ذمے داری نبھائی جس کی بنیاد پر انہیں کوچ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا مجھے یقین ہے کہ ان کی تقرری سے متعدد باصلاحیت بلے بازوں کو فائدہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں