اتوار, اپریل 19, 2026
اشتہار

یونس خان نے مچھلی کا شکار کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی سپراسپورٹس پارک میں پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ‏ساتھ فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں۔

اسکواڈ کی دوسری کوویڈ19ٹیسٹنگ بھی آج ہوگی پہلا ٹیسٹ منفی آنے پر قومی ٹیم کو پریکٹس کی ‏اجازت ملی۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو لیکچرز دیے جب کہ بابراعظم نے اپنے بلے تیز کیے۔

بیٹنگ کوچ یونس خان نے مچھلی کا شکار کیا، یونس خان نےمچھلی پکڑی پھر اسے پانی میں واپس ‏چھوڑ دیا۔ بابراعظم اورحسن علی نےبھی یونس خان کےساتھ فشنگ کی۔

کھلاڑیوں اور کوچ نے جس جگہ فشنگ کی وہ ٹیم کے بایو سکیور ببل کا حصہ ہے۔ تین ون ڈے ‏میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دو اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں