تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

فواد عالم کے لیے یونس خان خوش قسمت ثابت ہوگئے

ترنگا: ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کے لیے بیٹنگ کوچ یونس خان خوش قسمت ثابت ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرکے فواد عالم نے اپنی سلیکشن درست ثابت کردی ، وہیں ان کے لیے بیٹنگ کوچ یونس خان بھی خوش قسمت ثابت ہوئے۔

فواد عالم نے 2009 میں ڈیبیو پر سنچری اسکور کی تو اس وقت ان کے ساتھ یونس خان کریز پر موجود تھے۔

گیارہ سال بعد بھی یونس خان بطور بیٹنگ کوچ ٹیم کا حصہ ہیں اور فواد عالم نے آج 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، ان کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ نے 101 رنز سے پاکستان کو شکست دیدی

ٹیسٹ کرکٹر نے سنچری پر منفرد انداز میں جشن منایا ، ڈریسنگ روم میں بیٹھے یونس خان نے بھی فواد عالم کو سنچری اسکور کرنے پر خوب داد دی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو 101 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم 371 رنز کے تعاقب میں 271 رنز پر ڈھیر ہوگئی، فواد عالم نے 102 اور کپتان رضوان نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -