جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

ہمارے ہاں ٹیم کا کپتان بنانے کی روایت غلط ہے، یونس خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ ہمارے کلچر میں بڑے کھلاڑی کو کپتان بنا دیا جاتا ہے جو غلط ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹر اور سابق قومی کپتان یونس خان نے ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑے کھلاڑی کو کپتان بنانے کا رواج ہے جو غلط ہے۔ بابر اعظم کا قیادت سے الگ ہونا خود ان کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔

یونس خان نے اس کے ساتھ ہی اگلے کپتان کے بارے میں بھی بتا دیا اور کہا کہ بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان یا فخر زمان میں سے کسی ایک کو کپتان ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں اور سلیکشن میں کچھ مسائل ضرور ہیں تاہم انہوں نے امید کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ دورہ آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کرے گی۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ کھیل چکا ہوں، وہ ٹیم کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے۔

اس موقع پر سابق کپتان یونس خان کو ساوتھ آسٹریلیا کرکٹ کی جانب سے کیپ بھی دی گئی۔

Comments

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں