The news is by your side.

Advertisement

یونس خان نے ’ریورس سوئپ‘ کرنے کا طریقہ بتا دیا

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے نوجوان کرکٹر کو ریورس سوئپ کرنے کا طریقہ بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں نوجوان کرکٹر نے یونس خان کو بتایا کہ وہ ریورس سوئپ مارنے جاتے ہیں تو ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوجاتے ہیں۔

نوجوان نے یونس خان سے کہا کہ ایسا طریقہ بتادیں کہ ریورس سوئپ کرنے جاؤں توآؤٹ نہ ہوں۔

لیجنڈ بلے باز نے نوجوان کو بتاتے ہوئے کہا کہ جب آپ ریورس سوئپ مارنے جائیں تو بیٹ اوپر اٹھا ہونا چاہیے اور آپ ریورس سوئپ کے لیے پہلے سے تیار ہوں۔

یونس خان نے بتایا کہ ایسا نہ ہو کہ بال گر جائے اس کے بعد آپ ریورس سوئپ کرنے جارہے ہیں کیونکہ اس صورت میں آؤٹ ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

سابق کپتان نے بتایا کہ اگر آپ نے سوئچ ہٹ مارنی ہے تو اس کے لیے بھی وقت درکار ہوتا ہے اور فوراً ہی خود کو اس پوزیشن میں ڈھالنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ یونس خان اپنے دور می سوئپ اور ریورس سوئپ شاندار طریقے سے کھیلتے ہوئے باؤنڈری حاصل کرلیتے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں