کراچی: قومی ٹیم کے سابق یونس خان نے بابر اعظم کو کپتانی چھوڑ کر کرکٹ پر فوکس کرنے کا مشورہ دے دیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کپتانی سے نکلیں اور پاکستان کے لیے کھیلیں، ویرات کوہلی نے کپتانی چھوڑ کر پرفارمنس پر توجہ دی اور عظیم کھلاڑی بن گئے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو بھی اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ کپتانی چھوڑ کر بیٹنگ پر توجہ دیں وہ مجھ سے زیادہ 15 ہزار رنز بھی بناسکتے ہیں۔
سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ مجھ جیسے کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے دور نہیں ہونا چاہیے، چیمپئنز ون ڈے کپ کے مینٹور اچھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان مینٹورز کو لمبےعرصے کےلیے ہونا چاہیے، پی سی بی کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک مضبوط ادارہ ہے، لگتا ہے آج تک کرکٹ بورڈ کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا ہے۔
یونس خان نے سندھ حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کراچی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ موہن جو دڑو میں رہتا ہوں۔