جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

یونس خان کا ٹیموں کو ٹاس سے متعلق اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لیجنڈری بیٹسمین یونس خان نے پی ایس ایل ٹیموں کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا مشورہ دے ‏دیا۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ٹیموں کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی ‏چاہیے کیونکہ آگے جاکر ٹیموں کو ٹاس جیت بیٹنگ کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کی جنگ اس کے بلے اور بال سے ہونی چاہیے، کیپٹن کو دیکھ رہے ہوتے ‏ہیں کہ یا تو وہ چانس لیتے ہیں یا پھر نظر ہی نہیں آتے۔

یونس خان نے کہا کہ کراچی کنگز کے بولرز بہت اچھی باوَلنگ کررہے تھے لیکن لاہور قلندرز کی ‏بیٹنگ مضبوط ہے فخر زمان کو اپنی کاکردگی کو ہر میچ میں لے کرجانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہورقلندرز کے پاس ایک بولر شارٹ ہوتا ہے محمد حفیظ سے کم سے کم 4اوورز ‏کرانے چاہئیں، محمد حفیظ ٹی 20میں اچھی باوَلنگ کراتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں