تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

یونس خان نے پاکستان ٹیم کو اہم مشورہ دے دیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے قومی ٹیم کی شکست پر کھلاڑیوں کو مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ محمد رضوان کے لیے دیکھنا ہوگا کہ ٹیم کے لیے کس نمبر پر فائدہ مند ہوسکتے ہیں یہ نہیں ہونا چاہیے کہ میں یہاں کھیلوں گا جہاں ٹیم کو ضرورت ہو وہاں کھیلنا ہوتا ہے۔

یونس خان نے کہا کہ کامران اکمل کو کہا کہ اوپنر جانا ہے تو انہوں نے ایک لفظ نہیں بولا جس کا ہمیں فائدہ ہوا انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سنچریاں بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کھیل کو اپنے حساب سے کھیلتے ہیں تو بعض اوقات کھیل بھی آپ کو اپنے حساب سے کھلاتا ہے یہ دیکھیں کہ چاہے کوئی بھی کھلاڑی ہو جب تک ٹیم کی ضرورت کے مطابق نہیں کھیلیں گے اچھے نتائج نہیں ملیں گے۔

یونس خان نے کہا کہ اگر بابر اعظم اوپنر میں اچھے ہیں تو اوپن ہیں اگر ٹیم کو ان کی ضرورت نیچے کے نمبر پر ہے تو وہ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں، بیٹرز کو جہاں ٹیم کی ضرورت ہو وہاں کھیلنا ہوگا۔

سابق کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کھلاڑی پہلے سے ہی ہارے ہوئے نظر آئے وہ باڈی لینگویج ہی نہیں تھی آپ شروع سے دیکھیں کس طرح بیٹنگ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -