بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں نو ہزاررنز مکمل کرلئے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پاکستان کر کٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی یونس خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں نو ہزار رنز بنانے کا اہم سنگ میل عبور کرلیا،۔

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کی سنچریوں اورمیانداد کے رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کےبعد یونس خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

مرد بحران یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں نو ہزاررنز مکمل کرلئے۔ یونس خان جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تو گزشتہ میچ ہی میں بن گئے تھے۔ مگر اب 9000 رنز کا سنگ میل عبور کرکے وہ دنیا کے چودھویں اور پاکستان کے پہلے 9000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔
مرد بحران نے یہ کارنامہ کیرئیر کی ایک سو چوراسی ویں اننگز میں طے کیا، یونس خان نے یہ ہدف حاصل کرتے ہی فوراً اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا اور میدان میں موجود شائقین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر خوب داد دی۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازبھی یونس خان ہیں۔تئیس سنچریوں میں پانچ ڈبل سنچریاں شامل ہیں، جس میں ایک ٹرپل سنچری بھی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنے پر یونس خان کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں