لاہور : قومی سلکیشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم پر ابتدائی مشاورت مکمل کر لی۔ س
ابق کپتان یونس خان کو ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصییلات کے مطابق پی سی بی حکام نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم پر ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان یونس خان کو ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ رفعت اللہ مہمند کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بلال آصف کی ٹیم میں شمولیت کو باؤلنگ ایکشن کی کلیئرنس سے مشروط کیا گیا ہے جبکہ احمد شہزاد کو ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلکیشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ سے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں پر رائے مانگ لی ۔
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کیا جائے گا۔