فیصل آباد: پاکستان کپ میں خیبرپختونخواہ کے کپتان یونس خان ٹورنامنٹ ادھوراچھوڑ کرکراچی روانہ ہوگئے۔
یونس خان کو امپائرسے بحث مہنگی پڑگئی، پاکستان کپ میں خیبر پختونخواہ کے کپتان پرمیچ فیس کاپچاس فیصد جرمانہ عائدکردیاگیا، پنجاب کےخلاف میچ میں یونس خان نے رن آؤٹ ہونے پر امپائر سے اعتراض کیا، یونس خان اورامپائرمیں بحث ہوئی، جس پرامپائرنے میچ ریفری کو شکایت لگادی۔
اس سے قبل یونس خان نے اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق کے خلاف اپیل مسترد ہوجانے پر بھی امپائرسے الجھ پڑے تھے، یونس خان کو فیلڈامپائرسے تلخ کلامی پرنوٹس بھیجاگیا، لیکن انھوں نے جواب نہیں دیا، میچ ریفری کے بلانے پر بھی یونس خان نہیں گئے۔
جرمانے کی خبرسن کریونس خان آؤٹ آف کنٹرول ہوئے اوراحتجاجا پاکستان کپ چھوڑکرکراچی روانہ ہوگئے،ذرائع کے مطابق کے پی کے کی قیادت احمد شہزاد کریں گے۔