کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو شکست دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ وارم اپ میچ میں بھی پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی تاہم وارم اپ میچز کو اتنا سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی میں پاکستان بھارت کو پہلے بھی ہرا چکا ہے اورآج بھی بھارت کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی وکٹوں پر 400 رنز بن سکتے ہیں تاہم دوسری باری لینے والی ٹیم اس پہاڑ جیسے ہدف کو عبوربھی کرسکتی ہے بس لگن کی ضرورت ہے۔کھیل
یہ پڑھیں : فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ، شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز سے فتح چھین لیں
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ ٹیم جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور سرفراز احمد کے پاس ٹیم کوآگے لے جانے کا اچھا موقع ہے مجھے امید ہے وہ پاکستان کے لیے بہت کارگر کپتان ثابت ہوں گے۔
افغان کرکٹ لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کے سوال پر جواب دیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو لیگز میں بھجوانا چاہیے۔