جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ٹیسٹ کیریئر، دس ہزار رنزمکمل کرنےکےلیے بےتاب ہوں، یونس خان

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈیلیڈ : سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ میچز میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے بےتاب ہوں۔

اسٹار بیٹسمین یونس خان نے یہ بات ایڈیلیڈ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ہمیشہ کچھ کرناچاہتاتھاخوشی ہےکہ 10ہزار رنز کےقریب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آسڑیلیا میں پاکستان ٹیم تھکاوٹ کا شکار رہی، کھلاڑی مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں، اسی لیے آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم تھکاوٹ کا شکار رہی جس کا نتیجہ ہار کی صورت میں نکلا۔


*یہ پڑھیے : یونس خان 11ممالک کے خلاف سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے


یونس خان نے کہا کہ کئی بارقیادت چھوڑی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ دوبارہ کپتانی نہیں کرناچاہتا، قوم و ملک کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں۔

پاکستان کے لیے ہمیشہ کچھ کرناچاہتا تھاخوشی ہےکہ 10ہزار رنز کےقریب ہوں اور اس سنگ میل کو عبو کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔

واضح رہے 115 ٹیسٹ میچوں میں 34 سینچریاں اور 32 نصف سینچریاں بنانے والے محمد یونس اب تک ٹیسٹ میچز مین 9977 رنز بنا چکے ہیں اور دس ہزار کے سنگ میل کو عبور کرنے میں محض 23 رنز درکار ہیں۔

اب تک ٹیسٹ کیریر میں دس ہزار رنز کا ہدف عبور کرنے والوں میں سچن ٹنڈولکر 15،921 رنز بنا کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دیگر بارہ کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں، تاہم یونس خان محض 23 رنز بنانے کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں