اسلام آباد : معاون خصوصی شہباز گل نے احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ(مسلم لیگ ن) کا کام تو بیس میں سے 17 جہازوں کو کباڑ بنانے کا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما احسن اقبال کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا بناتے ہوئے کہا ہے کہ ارسطو صاحب آپ کا کام تو 20 میں سے 17 جہازوں کو کباڑ بنانے کا تھا۔
انہوں نے اپنا رد عمل احسن اقبال کے ٹوئٹ پر دیا،شہباز گل کا کہنا تھا کہ آپ کا کام صرف اور صرف کرپشن تھا، دن رات کرپشن اور اطمینان کے ساتھ کرپشن کرنا، پھر منافقت سے جھوٹ بولنا کہ آپ مطمئن کرپٹ ہیں۔
نہیں ارسطو صاحب آپکا کام تو 20 جہازوں میں سے 17 کا بیڑا غرق کر کے ان کو کباڑ بنانے کا تھا۔ اور اب جملے بازی کرنے کا۔ آپ کا کام صرف اور صرف کرپشن تھا۔ دن رات کرپشن اور اطمینان کے ساتھ کرپشن اور پھر منافقت سے جھوٹ بولنا۔ آپ مطمئن کرپٹ ہی۔ https://t.co/kovaQEOUK4
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 3, 2020
احسن اقبال نے ٹوئٹر پر شبلی فراز کے ٹڈی دل سے نمٹنےکے لئے پہلے ہمارے پاس جہازوں کی کمی تھی‘ کے بیان پر تنقید طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ کیا بروقت جہازوں کا بندوبست کرنا اپوزیشن کا کام تھا؟
یوم حساب آپ کی قیادت کا ہے جو اربوں کی منی لانڈرنگ میں ملوث رہی، شہباز گل
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی شہباز گل کی جانب سے احسن اقبال پر تنقید کی جاتی رہی ہے، گزشتہ روز معاون خصوصی نے کہا تھا کہ آپ کی جعلی قیادت اربوں کی منی لانڈرنگ، ٹی ٹیز میں ملوث رہی، اسی لیے یوم حساب آپ کی جعلی قیادت کا کہا ہے۔