جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

‘میرے ہوتے ہوئے آپکا استعفیٰ منظور نہیں ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے مستعفی ہونے کے اعلان پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا ردعمل آگیا۔

سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی جانب سے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کے اعلان پر علی زیدی نے جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ چھوٹاسا آدمی ہوں لیکن میرے ہوتے ہوئے آپکا استعفیٰ منظور نہیں ہوگا۔

پارٹی رکن اسمبلی عامر لیاقت کو امید دلاتے ہوئے علی زیدی نے لکھا کہ انشااللہ مل کر کراچی کی روشنیاں لوٹائیں گے، عامربھائی! بلاول سےوصیت کی تصدیق شدہ کاپی تومانگ لیں۔

https://twitter.com/AliHZaidiPTI/status/1283753523029708800?s=20

عامرلیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بے بس ایم این اے ہوں اور اپنے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اعتراف کرتاہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہو۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ کراچی خصوصاًاپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا اورسسکنا نہیں دیکھاجاتا اور مونس علوی کے جھوٹ برداشت نہیں کرسکتا، وزیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں