ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے ایل اوسی پربھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا نوٹس لے۔
یوسف رضا گیلانی نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر راوالا کوٹ میں بھارتی فوج نے شہری علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو شہری شہید جب کہ ایک شہری زخمی ہوگیا تھا۔
ایل او سی پر بھارتی جارحیت، پاک فوج کا جوان اور 2 شہری شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے گاڑی میں سوار کراکے قریبی اسپتال لے جا رہے تھے کہ بھارتی فوج نے زخمیوں کی گاڑیوں کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے تھے۔
بھارتی فوج کی نکیال سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ‘ لڑکی شہید
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 24 ستمبر کو بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔