تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’’سعید انور کے بعد شرجیل خان بہترین اوپنر‘‘

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ شرجیل خان لیجنڈ اوپنر سعید انور کے بعد بہترین اوپنرز میں سے ایک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان محمد یوسف نے ایک انٹرویو کے دوران شرجیل خان کو سعید انور کے بعد بہترین اوپنر قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کے ساتھ فٹنس مسائل ہیں اگر وہ کم بیک کرتے ہیں تو وہ ایک خطرناک اوپنر ثابت ہوں گے۔

محمد یوسف نے کہا کہ بیٹنگ کے محاذ پر ہمارے پاس بابر اعظم، اظہر علی، حارث سہیل موجود ہیں، لیکن شرجیل کی واپسی کی صورت میں ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کرنے والا ایک اوپنر میسر آجائے گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ میرے خیال میں سعید انور کے بعد وہ ہمارے بہترین اوپنرز میں سے ایک ہیں، شرجیل خان نے 2016 میں آسٹریلیا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

45 سالہ محمد یوسف نے پاکستانی کے پیس اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ میں بہت ٹیلنٹ ہیں، شاہین شاہ کی کارکردگی میں نکھار آرہا ہے، نسیم شاہ کو ڈیبیو میں آسٹریلیا میں تھوڑی مشکل ہوئی لیکن انہوں نے ہوم سیریز میں خود کو ثابت کردکھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بابر اعظم کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے موازنہ کرنا درست نہیں کیونکہ دونوں اپنے کیریئر کے ایک مختلف مرحلے پر ہیں، بابر جوان ہے، بہت سے لوگ ان کا موازنہ ویرات سے کرتے ہیں لیکن میرے خیال میں یہ آئیڈیل نہین ہے کیونکہ کوہلی نے زیادہ میچز کھیلے ہیں اور وہ زیادہ تجربہ کار ہے۔

Comments

- Advertisement -