ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ٹڈاپ اسکینڈل: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگرملزمان پرفرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ٹڈاپ اسکینڈل میں عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 25 سے زائد ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میں اربوں روپے کرپشن کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی جس دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں سماعت کے دوران یوسف رضا گیلانی سمیت 25 سے زائد ملزمان پرفرد جرم عائد کی گئی تاہم ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا۔

اینٹی کرپشن کورٹ نے آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہان کوطلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ ملزمان پرفریڈ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کرپشن کا الزام ہے، ملزمان کے خلاف 2012 میں 12مقدمات کے چالان پیش کیے گئے جبکہ 2016 میں مزید 14 مقدمات کے چالان پیش کیے گئے۔

یاد رہے کہ ٹڈاپ اسکینڈل 2012 میں سامنے آیا تھا جس میں قرار دیا گیا تھا کہ جعلی کاغذات کے ذریعے جعلی کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ ملزمان پرفریڈ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کرپشن کا الزام ہے جبکہ مقدمے میں 10 سے زائد ملزمان اشتہاری بھی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں