ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

الیکشن میں تاخیر ہوئی تو خمیازہ پیپلزپارٹی کو بھگتنا پڑے گا، یوسف رضا گیلانی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر ہوئی تو خمیازہ پیپلزپارٹی کو بھگتنا پڑے گا، پیپلزپارٹی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف الحاق نہیں مانتی تو ہم کیسے کہہ دیں الحاق ہوگا، پیپلزپارٹی الیکشن میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ مردم شماری میں اعتراضات پر بحث چل رہی ہے، جیسے بھی حلقے ہوں پیپلزپارٹی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ملتان آمد پر میٹنگز کرہے ہیں، بھٹو صاحب نے سیاسی کیریئر کا آغاز کوٹلہ تولے خان سے کیا تھا، بلاول بھی وہیں سے آغاز کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بلاول ہاؤس تقریبا مکمل ہوچکا ہے، کل بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی ملتان پہنچ جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کے چیئر مین سینٹ کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: یوسف رضا گیلانی

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہر کام آئین کے مطابق ہو تو بہتر ہوتا ہے، مجھے نظر نہیں آرہا کہ الیکشن میں کوئی رکاوٹ ہے، ہم نے چھوٹے صوبے سے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا ہے تاکہ وہاں خطے کی محرومی دور ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں عوام پر ہے کہ وہ کس پارٹی کا چناؤ کریں گے، عوام ن لیگ کے مستقبل کا فیصلہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں