اسلام آباد : یوسف رضاگیلانی کی نویں مقدمے میں بھی ضمانت منظور کرلی گئی، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نےسابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی نویں مقدمے میں بھی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
یوسف رضاگیلانی وکلاء کے پینل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق وزیراعظم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُن کی کردارکشی کی جارہی ہے جو برداشت نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ عدالتوں کااحترام کرتےہیں۔ تمام کیسز کا سامناکریں گے۔ گزشتہ روزضمانت لی توایک اورکیس میں پھنسادیاگیا۔پیپلزپارٹی کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کرائی تو ایک اور مقدمہ بنا دیا گیا ،اب اس کی بھی ضمانت کرا لی ہے پتہ چلا ہے کہ پانچ چھ اور کیسز بنائے جا رہے ہیں جب بنیں گے دیکھ لیں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِاعظم یوسف گیلانی کی مختلف مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی آٹھ درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہیں۔ اعتراضات دور کر نے کے بعد چیف جسٹس نے درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلی تھی۔