کراچی: شہر قائد میں پولیس اہلکار کو بھتہ لینے سے روکنے پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پرمامور اہلکارٹھیلے والے سے بھتہ لے رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکارکوبھتہ لینےسے روکنے پرنوجوان کے خلاف پرچہ کٹ گیا، انسداد پولیوٹیم کی سیکیورٹی پرماموراہلکارفی ٹھیلہ 30 روپے بھتہ جمع کررہا تھا۔
پولیس اہلکارکا گریبان پکڑنے والے نوجوان حیدر کے خلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، ملزم حیدر نے اپنے ساتھی کےساتھ مل کرپولیس اہلکارکا گریبان پکڑا تھا۔
پولیس کانسٹیبل پریڈی پولیس اسٹیشن میں تعینات ہے جبکہ ٹھیلے پرموجود نوجوانوں نے پولیس اہلکارکو پکڑ لیا تھا۔
واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرال ہونے کے بعد پولیس نے نوجوان کے خلاف کارروائی کی۔
پولیس کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ، 3 اہلکار بھتہ لیتے ہوئے گرفتار
یاد رہے کہ گزشتہ سال 4 فروری کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران اڈے پر موجود پیسے بٹورنے والے3 پولیس اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔