جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

گاڑی کے بونٹ پر چڑھنے والے نوجوان کیساتھ ڈرائیور نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے علاقے باڑمیر میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، سڑک پر راستہ دینے کو لے کر گاڑی ڈرائیور اور ایک نوجوان کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد نوجوان گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گیا۔ ڈرائیور نے بھی گاڑی اسٹارٹ کی اور نوجوان کو سیدھا تھانے لے گیا۔

بھارت کی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمی انداز میں تیز رفتاری سے چلتی گاڑی اور نوجوان کو اس پر لٹکتے دیکھ کر مقامی لوگ بھی حیران و پریشان ہوگئے، مذکورہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پولیس کے مطابق شاستری نگر علاقے میں گلی میں راستہ نہ دینے کے معاملے پر گاڑی کے ڈرائیور اور ایک نوجوان کے درمیان لڑائی ہوئی، اس کے بعد نوجوان گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گیا۔

- Advertisement -

ڈرائیور نے اسی دوران گاڑی اسٹارٹ کی اور سیدھا صدر تھانے کے لئے روانہ ہوگیا، اُن کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد پولیس نے دونوں فریقین کو سنا۔ اس کے علاوہ گاڑی بھی ضبط کرلی گئی اور ڈرائیور کو امن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا تھا، شاستری نگر کے علاقے میں گلی میں راستہ نہ دینے پر گاڑی ڈرائیور اور ایک نوجوان کے درمیان لڑائی ہوگئی تھی۔

ماموں بھانجی کی شادی کے کھانے میں زہر ملا کر فرار ہوگیا

نوجوان بھاگ کر کار کے بونٹ پر چڑھ گیا۔ اس سے خوفزدہ ہو کر ڈرائیور نے فلمی انداز میں گاڑی وہاں سے بھگا دی اور نوجوان کو سیدھا تھانے پہنچا دیا، یہ سارا معاملہ سڑک پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں