جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نوکری کی یقین دہانی، موبائل ٹاور پر چڑھا نوجوان 30 گھنٹے بعد نیچے اتر آیا

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم : نوکری کی یقین دہانی کرانے پر 30گھنٹے سے زائد موبائل ٹاورپر چڑھا نوجوان نیچےاتر آیا، بیروزگارنوجوان نے فواد چوہدری سے نوکری کا مطالبہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں للہ انٹرچینج کے قریب موبائل ٹاور پر چڑھا نوجوان نوکری کی یقین دہانی کرانے پر نیچے اتر گیا، سخت سردی میں نوجوان موبائل ٹاؤرپر30گھنٹے سے زائد موجود رہا۔

ڈی ایس پی سلیم خٹک اوراےسی ملک نورنے مذاکرات کیے اور 22سالہ آزاد حیدر خیریت سے اپنے گھر پہنچ گیا۔

- Advertisement -

گذشتہ روز جہلم میں بیروزگارنوجوان موبائل فون کے بلند ٹاور پر چڑھ گیا تھا ، ریسکیو، پولیس ٹیمیں اور انتظامیہ مئ نوجوان کو ٹاور سے اتارنے کی کوششیں ناکام رہیں۔

ےروزگارنوجوان کواتارنے کیلئے والد سے اعلانات کروائے گئے ، والد محمد حنیف نے اپنے بیٹے کو ٹاورسے اترنے کیلئے منتیں کیں ، والد بیٹے کو باربار پکارتا رہا مگرٹاور پر چڑھے بیٹے نے کوئی جواب نہ دیا۔

نوجوان نے مطالبہ کیا تھا کہ عرصہ دراز سے بے روزگار ہوں فواد چوہدری نوکری دیں، نوکری کا لیٹر نہ دیا گیا تو خودکشی کرلوں گا۔

پرائیویٹ کمپنی کے افسران لیٹر لے کرموقع پرموجودرہے تاہم نوجوان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ نہیں سرکاری نوکری ہی کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں