پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

قرض خواہوں سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں مسلم نوجوان نے قرض خواہوں کے قرض واپس کرنے کے تقاضوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں 31 سالہ مسلم نوجوان نظام الدین نے قرض خواہوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

خودکشی کرنے سے قبل نوجوان نے ایک ویڈیو بنائی جس میں اس نے بتایا کہ وہ بہت لوگوں کا مقروض ہوچکا ہے اور اب قرض ادا کرنے کے لیے اس کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں نوجوان نے مزید کہا کہ میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں اس لیے میں خودکشی کرنے پر مجبور ہوں۔

نظام الدین کا کہنا تھا کہ میں نے کچھ بینکوں سے کچھ قرض لیا تھا۔ لیکن اب میں بینک کی قسطیں جمع نہیں کرواسکتا، مجھ پر بینک والوں کا دباؤ بھی ہے جس کی وجہ سے میں خودکشی کرنے پر مجبور ہوں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے اپنے بیوی، بچے اور ماں باپ سے معافی بھی مانگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں