بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

بےبنیاد پروپیگنڈوں سے نوجوانوں کو ریاست سے دور کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بےبنیاد پروپیگنڈوں سے نوجوانوں کو ریاست سے دور کیا جارہا ہے، انھیں گمراہ کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کے طلبہ نے ملاقات کی اس موقع پر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کےمنفی استعمال، پُرتشدد رویوں سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے، اے آئی دور میں نوجوانوں پر سچائی جانچنےکی بھاری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف بیرون ملک سے سوشل میڈیا نیٹ ورکس چلائے جارہے ہیں، سوشل میڈیا کےذریعے نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کی جارہی ہے۔

انٹرنیٹ پر بلوچستان سرچ کیا جائے تو بلوچستان اور تشدد ساتھ شو ہوتے ہیں، بلوچستان کی ترقی، مثبت پہلو سرچ انجن میں پہلے ظاہر نہیں ہوتے، نوجوانوں کو ریاست کیخلاف ہونے والی سازشوں کا ادراک ہونا چاہیے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ مذہب اور قوم پرستی کے نام پر دہشت گردی میں کوئی فرق نہیں، قومی یکجہتی سے دہشت گردی کےخلاف پوری قوت سے لڑناہوگا،

سیاسی مفادات کیلئے حقائق کے برعکس ریاست مخالف بیانیہ کو ترجیح دی جاتی ہے، سب کو سیاسی و انفرادی مفاد سے نکل کر ریاست کا سوچنا ہوگا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئی پُرتشدد راستے پر چلتا ہے تو ریاست اپنا کام کرے گی، طے ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں جیت ریاست کی ہوگی، تعلیمی اداروں کو ریاست مخالف عناصر کی نرسریاں نہیں بننے دیں گے۔

دنیا کی کوئی حکومت سڑکوں پر بیٹھ کر ریاست توڑنے کی باتوں کی اجازت نہیں دے سکتی، افرادی خوشی یا سیاسی مفادات سے زیادہ ریاست کی سلامتی اہم ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کررہے ہیں، کوئی ناراض ہوتا ہے یا خوش واضح کرچکے کہ کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی۔

سرفرازبگٹی نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ تعلیم اورمحکمہ صحت میں میرٹ پر بھرتی ہوئی، پشین میں ایک غریب سوئپر کی بیٹی ٹیچر تعینات ہوئی، بلوچستان کے طالب علم باصلاحیت ہیں ترقی کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام بلوچستان سے شروع کیا گیا ہے، خواتین افسران نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں