پشاور: احساس نوجوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع ہوگئی، نوجوانوں میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعلیٰ ٰکےپی علی امین نے نوجوانوں میں بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کیے، اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پروگرام نوجوانوں کو برسر روزگار اور بااختیار بنانے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کےلئے بلاسود قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔
بلاسود قرضے پر الیکٹرک بائیکس، عوام کے لئے بڑی خوشخبری
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 3 سالہ منصوبے پر 3 ارب روپے کی لاگت سے عملدرآمد شروع کیا گیا ہے، پروگرام پرعملدرآمد کےلئے رواں بجٹ میں 1 ارب 10 کروڑ مختص ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پروگرام کے پہلے حصے پر بینک آف خیبر کے اشتراک سے عملدرآمد کیا جارہا ہے، اشتراک کے تحت 1 ارب کی لاگت سے بلاسود قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پہلے 20 ماہ گریس پیرئیڈ ہوگا جس دوران کوئی وصولی نہیں ہوگی، احساس پروگراموں کےلئے رواں بجٹ میں 15ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔