اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بہنوئی کے ہاتھوں سالے کا قتل ۔۔ اصل وجہ سامنے آگئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب بہنوئی نے اپنے سالے کو خنجر کے وار کرکے قتل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا پپو اور اس کی بیوی کا بھائی تصور علی عمر بنڈلہ گوڑہ، نوری نگر میں رہتے ہوئے ہیر کٹنگ کی دکان چلاتے تھے۔

دونوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس پر پپو نے جوش میں آکر اپنے سالے پر خنجر سے حملہ کردیا، گہرے زخم لگنے کے باعث تصور علی موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

- Advertisement -

گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں یہ واردات آج دن دہاڑے پیش آئی۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے بہار کے ضلع ویشالی میں ایک 24 سالہ خاتون نے ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا، جس کے باعث اس کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، حملے کی وجہ یہ تھی کہ مرد نے خاتون سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ خاتون کی مدد کرنے والے ایک اور ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس شخص نے اس سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد اس نے اس کا چہرہ بگاڑنے کا فیصلہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ 22 سالہ دھرمیندر کمار جو ٹیکسی ڈرائیور ہے، حاجی پور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ متاثرہ اور ملزمہ خاتون، 24 سالہ سریتا کماری دونوں پڑوسی ہیں اور گزشتہ پانچ ماہ سے ایک دوسرے سے تعلق میں تھے۔

دھرمیندر کو خاتون کا فون آیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ اس سے ملنا چاہتی ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ خاتون سے اس کے گھر پر ملنے کے بعد جانے والا تھا۔

بیٹی کی جان بچانے کیلئے ماں کو یمن جانے کی اجازت مل گئی۔۔۔؟

اس پر خاتون اور ایک نامعلوم شخص نے اس کے چہرے پر تیزاب سے حملہ کیا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس کا جاننے والا ہے اور فی الحال مفرور ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں