جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ٹریکٹر کی زد میں آکر سات بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست کے سنبھل میں کرتب بازی میں ایک نوجوان ٹریکٹر کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوجوان اپنی سات بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ مذکورہ واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حاجی چھیدا کا 25سالہ بیٹا ذاکر اتوار کی شام کھیت سے ٹریکٹر لے کر اپنے گھر لوٹ رہا تھا، گھر کے قریب پہنچ کر اچانک سڑک پر کرتب دکھانے لگا، اس نے ٹریکٹر کو تیز رفتاری سے موڑا، جس کے باعث ٹریکٹر اُلٹ گیا۔

- Advertisement -

ذاکر ٹریکٹر کے بڑے پہیے کے نیچے آکر کچلا گیا، لوگوں نے فوری طور پر لڑکے کو باہر نکالا مگر اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی، ذاکر کو اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

سعودی عرب: سیلابی ریلے میں پھنسی طالبات کو بچا لیا گیا

افسوسناک حادثے کے بعد مقتول کے گھر میں کہرام مچ گیا، کیونکہ ذاکر سات بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں