منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

موبائل فون توڑنے پر دوست نے دوست کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع درگاپور میں موبائل فون توڑنے پر ملزم اپنے دوست کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول کی شناخت انیل کے نام سے ہوئی جس کی والدہ سیتا بھویا اس کی شادی کیلیے گھروں میں کام کر کے پیسے جمع کر رہی تھی۔

سیتا بھویا نے بتایا کہ بدھ کے روز انیل کام پر کیا لیکن دیر رات تک واپس نہیں آیا جس پر کافی پریشان رہی، خبر ملی کہ انیل کو قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش گھر پر لائی گئی۔

مقتول کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ بیٹے کو اس کے دوست آکاش بھوئیاں نے قتل کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا۔

سیتا بھویا کے مطابق انیل نے اپنے دوست آکاش کے نام کا ٹیٹو ہاتھ پر بنوایا، آکاش نے انیل کا موبائل فون توڑا جس کے بعد دونوں میں جھگڑا ہوا۔

مقتول کی والدہ کے مطابق انیل نے طیش میں آکر اگلے دن آکاش کا بھی موبائل فون توڑ دیا جس کے باعث معاملہ انتہائی سنگین ہوا۔

پولیس نے اب تک قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا تاہم ملزم آکاش کی تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں