ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

یوتھ پروگرام : عثمان ڈار نے مریم اورنگزیب کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کا یوتھ پروگرام سوائے لیپ ٹاپ کی تقسیم کے کچھ نہیں تھا، مریم اورنگزیب کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، یوتھ پروگرام سے متعلق ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے بیان پرحکومتی رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مریم اورنگزیب کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا یوتھ پروگرام سوائے لیپ ٹاپ کی تقسیم کے کچھ نہیں تھا، لیگی حکومت میں نوجوانوں کو ہنر سکھایا گیا نہ روزگار کے مواقع ملے،5سال نوجوانوں کو لیپ ٹاپ جیسی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے یوتھ پروگرام میں بغیر منصوبہ بندی قوم کے ٹیکس کا پیسہ بے دریغ ضائع کیا، مریم اورنگزیب کو یوتھ پروگرام پر مناظرےکا چیلنج کرتا ہوں، مریم اورنگزیب من پسند ٹی وی چینل اور اینکر کے ساتھ پروگرام کر لیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ مریم اورنگزیب قوم کو بتائیں کہ نواز دور میں پاکستان گلوبل یوتھ انڈیکس میں نیچے کیوں گیا؟ یوتھ انڈیکس میں79سے154ویں نمبر تک تنزلی کیوں ہوئی؟ مریم بتائیں کہ ن لیگی دور میں یوتھ پروگرام سے کتنے نوجوانوں کو روزگار دیا؟

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا منصوبہ ہے،  اسےکم از کم اتنا بااختیار بنائیں گے نوجوان لیپ ٹاپ خود خرید سکیں، ہنر، تربیت،ٹریننگ اور روزگار کی فراہمی سے نوجوانوں کا مستقبل بنارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں